كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 69. بَابُ: مَتَى يَقْطَعُ الْحَاجُّ التَّلْبِيَةَ باب: حاجی لبیک پکارنا کب بند کرے؟
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی رمی تک لبیک پکارا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5444، ومصباح الزجاجة: 1057)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الحج 216 (3058)، مسند احمد (1/210، 214)، سنن الدارمی/المناسک 60 (1943)، وراجع الحدیث الآتي (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیچھے سوار تھا، تو میں برابر آپ کا تلبیہ سنتا رہا یہاں تک کہ آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی کی، جب آپ نے اس کی رمی کر لی تو لبیک کہنا ترک کر دیا۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الحج 216 (3057)، (تحفة الأشراف: 11056)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحج 22 (1543)، 93 (1669)، 101 (1685)، صحیح مسلم/الحج 45 (1280) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|