كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 96. بَابُ: إِشْعَارِ الْبُدْنِ باب: اونٹوں کے اشعار کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدی کے اونٹ کے داہنے کوہان میں اشعار کیا، اور اس سے خون صاف کیا، علی بن محمد نے اپنی روایت میں کہا کہ اشعار ذو الحلیفہ میں کیا، اور دو جوتیاں اس کے گلے میں لٹکائیں۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحج 32 (1243)، سنن ابی داود/الحج 15 (1752)، سنن الترمذی/الحج 67 (906)، سنن النسائی/الحج 64 (2772)، 67 (2781)، 70 (2793)، (تحفة الأشراف: 6459)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحج 23 (1549)، مسند احمد (1/216، 254، 280، 339، 344، 347، 372)، سنن الدارمی/المناسک 68 (1953) (صحیح)»
وضاحت: ہدی کے اونٹ کے داہنے کوہان کو چیر کر اس سے خون نکالنے اور اسے آس پاس مل دینے کا نام اشعار ہے، یہ بھی ہدی کے جانور کی علامت اور پہچان ہے۔ اشعار مسنون ہے اس کا انکار صرف امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے کیا ہے وہ کہتے ہیں: ”یہ مثلہ ہے جو جائز نہیں“ لیکن صحیح یہ ہے کہ مثلہ ناک، کان وغیرہ کاٹنے کو کہتے ہیں، اشعار فصد یا حجامت کی طرح ہے جو صحیح حدیث سے ثابت ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدی کو قلادہ پہنایا، اس کا اشعار کیا، اور اسے (مکہ) بھجوایا، اور ان باتوں سے پرہیز نہیں کیا جن سے محرم پرہیز کرتا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/ الحج 106 (1696)، 108 (1699)، صحیح مسلم/الحج 64 (1321)، سنن ابی داود/المناسک 17 (1757)، سنن النسائی/الحج 62 (2774)، (تحفة الأشراف: 17433)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج 15 (51)، مسند احمد (6/25، 36، 78، 85، 191، 102، 127، 174، 180، 185، 191، 200) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|