كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 45. بَابُ: الْعُمْرَةِ فِي رَمَضَانَ باب: ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔
وہب بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ، (ثواب میں) حج کے برابر ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11797، ومصباح الزجاجة: 1048)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/308، 3/353، 4/177، 186) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ہرم بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ (کا ثواب) حج کے برابر ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11728، مصباح الزجاجة: 1049)، وقدأخرجہ: مسند احمد (4/177، 186) (صحیح)» (پہلی سند سے صحیح ہے، دوسری سند میں دادو بن یزید ضعیف راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابومعقل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الحج 95 (939)، (تحفة الأشراف: 18360)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الحج 80 (1988)، مسند احمد (6/405، 406) (صحیح) (ملاحظہ ہو: الإرواء: 869)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ (کا ثواب) حج کے برابر ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5890)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/العمرة 4 (1782)، جزاء الصید 26 (1863)، صحیح مسلم/الحج 36 (1256)، سنن النسائی/الصیام 4 (2112)، مسند احمد (1/229، 308)، سنن الدارمی/المناسک 40 (1901، 1902) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ (کا ثواب) حج کے برابر ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/جزاء الصید 26 (1860تعلیقاً)، (تحفة الأشراف: 2429)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/308، 352، 361، 397) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|