كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 60. بَابُ: الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ بِجَمْعٍ باب: مزدلفہ میں مغرب اور عشاء جمع کر کے پڑھنے کا بیان۔
ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب اور عشاء مزدلفہ میں پڑھی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحج 96 (1674)، المغازي 76 (4414)، صحیح مسلم/الحج 47 (1287)، سنن النسائی/المواقیت 48 (606)، (تحفة الأشراف: 3465)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج 65 (198)، مسند احمد (5/418، 419، 420، 421)، سنن الدارمی/المناسک 52 (1925) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب مزدلفہ میں پڑھی، پھر جب ہم نے اپنے اونٹوں کو بٹھا دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اقامت کہہ کر عشاء پڑھو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6770)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحج 96 (1674)، صحیح مسلم/الحج 47 (1286)، سنن ابی داود/المناسک 65 (1926)، موطا امام مالک/الحج 65 (196)، سنن الدارمی/المناسک 52 (6770) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|