كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 89. بَابُ: الْمُحْرِمِ يَمُوتُ باب: محرم مر جائے تو کیا کیا جائے؟
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ احرام کی حالت میں ایک شخص کی اونٹنی نے اس کی گردن توڑ ڈالی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو پانی اور بیر کی پتی سے غسل دو، اور اس کے دونوں کپڑوں ہی میں اسے کفنا دو، اس کا منہ اور سر نہ ڈھانپو کیونکہ وہ قیامت کے دن لبیک کہتا ہوا اٹھایا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجنائز 19 (1265)، 21 (1267)، جزاء الصید 20 (1849)، 21 (1850)، صحیح مسلم/الحج 14 (1206)، سنن ابی داود/الجنائز 84 (3238، 3239)، سنن الترمذی/الحج 105 (951)، سنن النسائی/الجنائز 41 (1905)، الحج 47 (2714)، 97 (2856)، 101 (2861)، (تحفة الأشراف: 5582)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/215، 266، 286)، سنن الدارمی/المناسک 35 (1894) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
اس سند سے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی کے مثل مروی ہے مگر اس میں «أوقصته» کے بجائے «أعقصته راحلته» ہے اور اس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو خوشبو نہ لگاؤ کیونکہ وہ قیامت کے دن لبیک کہتا ہوا اٹھایا جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجنائز 21 (1267)، جزاء الصید 21 (1851)، صحیح مسلم/الحج 14 (1206)، سنن النسائی/المناسک 47 (2714)، (تحفة الأشراف: 5453)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/215، 286، 328) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|