كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 53. بَابُ: الْغُدُوِّ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَاتٍ باب: (نویں ذی الحجہ کی) صبح سویرے منیٰ سے عرفات جانے کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس دن ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ سے عرفات کے لیے چلے، تو ہم میں سے کچھ لوگ اللہ اکبر کہتے تھے اور کچھ لوگ لبیک پکارتے تھے، تو اس نے نہ اس پر عیب لگایا اور نہ اس نے اس پر، اور بسا اوقات انہوں نے یوں کہا: نہ انہوں نے ان لوگوں پر عیب لگایا، اور نہ ان لوگوں نے ان پر۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/العیدین 12 (970)، الحج 86 (1659)، صحیح مسلم/الحج 46 (1285) سنن النسائی/الحج 192 (3003)، (تحفة الأشراف: 1452)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الحج 28 (1816)، موطا امام مالک/الحج 13 (43)، مسند احمد (3/110، 240)، سنن الدارمی/المناسک 48 (1919) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|