كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 28. بَابُ: مَنِ اسْتَلَمَ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ 28. باب: چھڑی سے حجر اسود کے استلام (چھونے) کا بیان۔ 64. بَابُ: مِنْ أَيْنَ تُرْمَى جَمْرَةُ الْعَقَبَةِ 64. باب: جمرہ عقبہ پر کہاں سے کنکریاں ماری جائیں؟ 80. بَابُ: الْبَيْتُوتَةِ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى 80. باب: منیٰ کی راتوں کو مکہ میں گزارنے کا بیان۔ |
سنن ابن ماجه
كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل Chapters on Hajj Rituals 11. بَابُ: حَجِّ الصَّبِيِّ باب: بچے کا حج۔ Chapter: Hajj performed by children
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے بچے کو حج کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کرتے ہوئے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا اس کا بھی حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”ہاں اور اجر و ثواب تمہارے لیے ہے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الحج 83 (924)، (تحفة الأشراف: 3076) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نابالغ لڑکے کا حج صحیح ہے، چونکہ اس کا ولی اس کی جانب سے کم عمری کی وجہ سے حج کے ارکان ادا کرتا ہے اس لیے وہ ثواب کا مستحق ہو گا، البتہ یہ حج اس بچے سے حج کی فرضیت کو ساقط نہیں کرے گا، بلوغت کے بعد استطاعت کی صورت میں اسے حج کے فریضے کی ادائیگی کرنی ہو گی، اور بچپن کا حج نفل قرار پائے گا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.