كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 83. بَابُ: الْحَائِضِ تَنْفِرُ قَبْلَ أَنْ تُوَدِّعَ باب: حائضہ طواف وداع سے پہلے جا سکتی ہے۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ام المؤمنین صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا طواف افاضہ کے بعد حائضہ ہو گئیں، میں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ ہمیں روک لے گی“؟ میں نے کہا: وہ طواف افاضہ کر چکی ہیں اس کے بعد حائضہ ہوئی ہیں، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر چلو روانہ ہو“۔
تخریج الحدیث: «حدیث أبيبکر بن أبيشیبة تفردبہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 16450)، وحدیث أبي سلمة أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض 27 (328)، صحیح مسلم/الحج 67 (1211)، (تحفة الأشراف: 17768) وحدیث عروة أخرجہ: صحیح مسلم/الحج 67 (1211)، (تحفة الأشراف: 16587)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/المناسک 85 (2003)، سنن الترمذی/الحیض 99 (391)، سنن النسائی/الحیض 23 (391)، موطا امام مالک/الحج 75 (225)، مسند احمد (6/38، 39، 82، 99، 122، 164، 175، 193، 202، 207، 213، 224)، سنن الدارمی/المناسک 73 (1958) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا تو ہم نے کہا: انہیں حیض آ گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «عقرى حلقى» ! میں سمجھتا ہوں اس کی وجہ سے ہمیں رکنا پڑے گا“، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ دسویں کو طواف افاضہ کر چکی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو پھر ہمیں رکنے کی ضرورت نہیں، اس سے کہو کہ وہ روانہ ہو“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الحج 151 (1771)، صحیح مسلم/17 (1211)، (تحفة الأشراف: 15946)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/224، سنن الدارمی/المناسک 73 (1958) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جب حائضہ طواف افاضہ کر چکی ہو تو طواف وداع اس پر لازم نہیں ہے، اور ہم نے عمر رضی اللہ عنہ اور ابن عمر رضی اللہ عنہما، اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے یہ روایت کیا ہے کہ انہوں نے طواف وداع کے لیے حائضہ کو ٹھہرنے کا حکم کیا ہے گویا انہوں نے اس کو طواف افاضہ کی طرح واجب سمجھا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|