كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 75. بَابُ: رَمْيِ الْجِمَارِ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ باب: ایام تشریق میں رمی جمار کا بیان۔
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے دیکھا کہ آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی چاشت کے وقت کی، اور اس کے بعد جو رمی کی (یعنی ۱۱، ۱۲ اور ۱۳ ذی الحجہ) کو تو وہ زوال (سورج ڈھلنے) کے بعد کی۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الحج 53 (1299)، سنن ابی داود/الحج 78 (1971)، سنن الترمذی/الحج 59 (894)، سنن النسائی/الحج 221 (3065)، (تحفة الأشراف: 2795)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/312، 319، 400)، سنن الدارمی/المناسک 58 (1937) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (دسویں ذی الحجہ کے بعد والے دنوں میں) رمی جمار سورج ڈھلنے کے بعد اس حساب سے کرتے تھے کہ جب آپ اپنی رمی سے فارغ ہوتے، تو ظہر پڑھتے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الحج 62 (898)، (تحفة الأشراف: 6466)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/248، 290، 328) (ضعیف الإسناد جدّاً)» (سند میں جبارہ ضعیف اور ابراہیم بن عثمان متروک الحدیث راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
|