كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 20. بَابُ: السَّرَاوِيلِ وَالْخُفَّيْنِ لِلْمُحْرِمِ إِذَا لَمْ يَجِدْ إِزِارًا أَوْ نَعْلَيْنِ باب: تہ بند اور جوتا نہ ہو تو محرم پاجامہ اور موزے پہن لے۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے سنا (ہشام نے اپنی روایت میں ”منبر پر“ کا اضافہ کیا ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے تہ بند میسر نہ ہو تو وہ پاجامہ پہن لے، اور جسے جوتے نہ مل سکیں وہ موزے پہن لے“، ہشام اپنی روایت میں کہتے ہیں: ”وہ پاجامے پہنے جب تہ بند نہ ہو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/جزاء الصید 15 (1841)، 16 (1843)، اللباس14 (5804)، 37 (5853)، صحیح مسلم/الحج 1 (1178)، سنن ابی داود/المناسک 32 (1829)، سنن الترمذی/الحج 19 (834)، سنن النسائی/الحج 32 (2672، 2673)، 37 (2680)، الزینة من المجتبیٰ 46 (5327)، (تحفة الأشراف: 5375)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/215، 221، 228، 279، 337)، سنن الدارمی/المناسک 9 (1840) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو جوتے نہ پائے تو وہ موزے پہن لے، اور انہیں کاٹ کر ٹخنوں سے نیچے کر لے“۔
تخریج الحدیث: «حدیث نافع تقدم تخریجہ، (2929)، وحدیث عبد اللہ بن دینار تقدم تخریجہ، (2930)، (تحفة الأشراف: 2930) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|