Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سنن ابن ماجه
كتاب المناسك
کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
45. بَابُ : الْعُمْرَةِ فِي رَمَضَانَ
باب: ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2994
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ، تَعْدِلُ حَجَّةً".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رمضان میں عمرہ (کا ثواب) حج کے برابر ہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5890)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/العمرة 4 (1782)، جزاء الصید 26 (1863)، صحیح مسلم/الحج 36 (1256)، سنن النسائی/الصیام 4 (2112)، مسند احمد (1/229، 308)، سنن الدارمی/المناسک 40 (1901، 1902) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح