كتاب الطهارة وسننها کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل 61. بَابُ: الْوُضُوءِ بِالصُّفْرِ باب: پیتل کے برتن سے وضو کرنے کا بیان۔
صحابی رسول عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے پیتل کے ایک چھوٹے برتن میں پانی حاضر کیا جس سے آپ نے وضو کیا۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: (434) (تحفة الأشراف: 5308) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میرے پاس پیتل کی ایک تھال تھی جس میں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کیا کرتی تھی ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15882، ومصباح الزجاجة: 193)، مسند احمد (6/ 224) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اس میں پانی ڈال کر۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جھوٹے برتن میں وضو کیا ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطہارة 24 (45)، (تحفة الأشراف: 14886)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/311، 454)، سنن الدارمی/الطہارة 16 (705) (حسن)» (تراجع الألبانی رقم: 615، سند میں شریک القاضی ضعیف ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حسن ہے، جیسا کہ گزرا (471) نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: 29)
وضاحت: ۱؎: «تور»: طشت کے مشابہ ایک برتن ہے، اور «مخضب»: ایک برتن ہے جس میں کپڑے دھوتے ہیں وہ بھی مثل طشت کے ہے، ان حدیثوں سے ثابت ہوا کہ پیتل کے برتن گھر میں رکھنا اور استعمال کرنا بلا کراہت جائز ہے، اور جیسا عوام میں اس کا مکروہ ہونا مذکور ہے وہ خلاف حدیث ہے۔ قال الشيخ الألباني: حسن
|