كتاب الطهارة وسننها کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل 71. بَابُ: وُضُوءِ النَّوْمِ باب: سونے کے لیے وضو کرنے کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات میں بیدار ہوئے، بیت الخلاء گئے اور قضائے حاجت کی، پھر اپنے چہرے اور دونوں ہتھیلیوں کو دھویا، پھر سو گئے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الدعوات10 (6316)، صحیح مسلم/الحیض 5 (304)، المسافرین 26 (763)، سنن ابی داود/الأدب 105 (5043)، سنن الترمذی/الشمائل (258)، سنن النسائی/الکبري الصلاة 43 (397)، (تحفة الأشراف: 6352)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/234، 283، 284، 284، 343) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
اس سند سے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اسی جیسی حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً ذکر کی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
|