كتاب الطهارة وسننها کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل 42. بَابُ: التَّيَمُّنِ فِي الْوُضُوءِ باب: دائیں طرف سے وضو شروع کرنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب طہارت (وضو و غسل) کرتے اور جب کنگھا کرتے، اور جب جوتے پہنتے تو دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 31 (168)، الصلاة 47 (426)، الأطعمة (5380)، صحیح مسلم/الطہارة 19 (268)، سنن ابی داود/اللباس 44 (4140)، سنن الترمذی/الصلاة 311 (608)، سنن النسائی/الطہارة 90 (112)، (تحفة الأشراف: 17657)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/94، 130، 147، 188، 202، 210) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم وضو کرو تو داہنے اعضاء سے شروع کرو“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/اللباس 44 (4141)، (تحفة الأشراف: 12380)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/354) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ان حدیثوں سے معلوم ہوا کہ وضو میں پہلے داہنا ہاتھ دھوئے، اور جوتا پہلے داہنے پاؤں میں پہنے، اسی طرح کنگھی پہلے سر کے داہنی طرف کرے پھر بائیں طرف، یہی مسنون ہے، اور نبی اکرم ﷺ کی یہی عادت مبارکہ تھی۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
اس سند سے بھی اسی کی ہم معنی حدیث مروی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
|