كتاب الطهارة وسننها کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل 57. بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ عَلَى مَا أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى باب: اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق وضو کرنے کا بیان۔
عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق کامل وضو کیا، تو اس کی فرض نماز ایک نماز سے دوسری نماز تک کے درمیان ہونے والے گناہوں کا کفارہ ہیں“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الطہارة 4 (231)، سنن النسائی/ الطہارة 108 (145)، (تحفة الأشراف: 9789)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الوضوء 24 (160)، مسند احمد (1/57، 66، 69) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی کی کوئی نماز پوری نہیں ہوتی جب تک کہ کامل وضو نہ کرے جیسے اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا ہے کہ اپنے چہرے کو اور دونوں ہاتھوں کو کہنیوں سمیت اور دونوں پیروں کو ٹخنوں سمیت دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کرے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 148 (857)، سنن الترمذی/الصلاة 110 (302)، سنن النسائی/الإفتتاح 167 (1137)، (تحفة الأشراف: 3604)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/340)، سنن الدارمی/الصلاة 78 (1368) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس میں بھی «رجلیہ» کا لفظ «يديه» پر معطوف ہے، اور مطلب یہ ہے کہ منہ اور ہاتھ اور پاؤں کو دھوئے، اور سر کا مسح کرے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|