كتاب الطهارة وسننها کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل 52. بَابُ: مَا جَاءَ فِي مَسْحِ الأُذُنَيْنِ باب: کانوں کے مسح کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں کان کے اندرونی حصے کا مسح شہادت کی انگلیوں سے کیا، اور ان کے مقابل اپنے دونوں انگوٹھوں کو کانوں کے اوپری حصے پر پھیرا، اس طرح کان کے اندرونی اور اوپری دونوں حصوں کا مسح کیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 7 (140)، سنن ابی داود/الطہارة 52 (137)، سنن الترمذی/الطہارة 28 (36)، 32 (42)، سنن النسائی/الطہارة 84 (101)، 85 (102)، (تحفة الأشراف: 5978)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/268، 365، 703) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
ربیع رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، اور اپنے دونوں کان کے اندرونی اور اوپری حصے کا مسح کیا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15843)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة 50 (126)، سنن الترمذی/الطہارة 25 (23)، مسند احمد (6/36) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، اور اپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں کے سوراخ میں داخل کیں۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطہارة 50 (131)، (تحفة الأشراف: 15839)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الطہارة 25 (33)، مسند احمد (6/360) وقد مضي برقم (390) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، اور اپنے سر کا اور اپنے کان کے اندرونی و بیرونی حصے کا مسح کیا۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطہارة 50 (122)، (تحفة الأشراف: 11572) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|