كتاب الطهارة وسننها کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل 60. بَابُ: مَا يُقَالُ بَعْدَ الْوُضُوءِ باب: وضو کے بعد کی دعاؤں کا بیان۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اچھی طرح وضو کیا، پھر تین مرتبہ «أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے، اور اس کے رسول ہیں“ کہا، تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے وہ جس دروازہ سے چاہے داخل ہو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 842، ومصباح الزجاجة: 192)، مسند احمد (3/265) (ضعیف)» (اس سند میں زید العمی ضعیف ہیں، مگر دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے «ثلاث مرات» کے بغیر ثابت ہے، ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 841)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
اس سند سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان بھی اچھی طرح سے وضو کرے پھر «أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے، اور رسول ہیں“ تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے جس دروازے سے چاہے وہ داخل ہو جائے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الطہارة 6 (234)، سنن ابی داود/الطہارة 65 (169)، سنن الترمذی/الطہارة 41 (55)، سنن النسائی/الطہارة 108 (148)، (تحفة الأشراف: 10609)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/146، 151، 153)، سنن الدارمی/الطہارة 43 (743) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|