كتاب الطهارة وسننها کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل 45. بَابُ: مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ مَرَّةً مَرَّةً باب: ایک ایک بار اعضائے وضو دھونے کا بیان۔
ثابت بن ابوصفیہ ثمالی کہتے ہیں کہ میں نے ابوجعفر سے پوچھا: کیا آپ کو جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو میں اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا، کہا: ہاں، میں نے کہا: اور دو دو بار اور تین تین بار؟ کہا: ہاں۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الطہارة 35 (45)، (تحفة الأشراف: 2592) (ضعیف)» (سند میں ثابت بن ابی صفیہ ضعیف اور رافضی ہے اس لئے یہ ضعیف ہے، اور شریک القاضی سیٔ الحفظ، لیکن اصل متن شواہد کی بناء پر ثابت ہے، ملاحظہ ہو: المشکاة: 422)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اعضاء وضو کو ایک ایک چلو سے دھویا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 22 (157)، سنن ابی داود/الطہارة 53 (138)، سنن الترمذی/الطہارة 32 (42)، سنن النسائی/الطہارة 64 (80)، (تحفة الأشراف: 5976)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/ 332)، سنن الدارمی/الطہارة 29 (724) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ تبوک میں دیکھا کہ آپ نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الطہارة 3 (42 تعلیقاً)، (تحفة الأشراف: 10403)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/23) (حسن) (سند میں ”رشدین بن سعد“ ضعیف ہیں، لیکن سابقہ شاید کی بناء پر یہ حدیث قوی ہے)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|