من كتاب المناسك حج اور عمرہ کے بیان میں 90. باب في جَزَاءِ الضَّبُعِ: کسی محرم نے لکڑ بھگا شکار کر لیا تو اس کا کفارہ کیا ہے؟
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لکڑ بھگے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ صید ہے، یعنی شکار کیا جا سکتا ہے۔ اور اگر محرم اسے شکار کرے تو مینڈھا کفارہ میں دینا ہو گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1984]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3801]، [ترمذي 851]، [نسائي 2836]، [ابن ماجه 3085، 3236]، [أبويعلی 2127]، [الموارد 979] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن ابی عمار نے کہا: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا لکڑ بھگا کھا سکتا ہوں؟ فرمایا: کھا سکتے ہو، میں نے کہا: کیا وہ شکار (کیا جا سکتا) ہے؟ فرمایا: ہاں، میں نے عرض کیا: کیا آپ نے ایسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ فرمایا: ہاں۔ امام دارمی رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا: آپ لکڑ بھگے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کھا سکتے ہیں؟ کہا: مجھے اس کا کھانا پسند نہیں۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1985]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 1791]، [ابن ماجه 3236]، [أبويعلی 7127]، [ابن حبان 3965]، [الموارد 1068]، [معرفة السنن والآثار 19216]، [نيل الأوطار 84/5-85] و [مشكل الآثار 370/4] وضاحت:
(تشریح احادیث 1979 سے 1981) ضبع ایک جانور ہے، بعض شراح حدیث نے اس کا ترجمہ گوہ یا بجو سے کیا ہے جو درست نہیں ہے۔ یہ کتے کے برابر تقریباً کتے ہی کی طرح کا ایک جانور ہے جو شکار کیا جا سکتا ہے، کچھ علماء نے اس کے شکار سے درندہ ہونے کے سبب منع کیا ہے۔ والله اعلم۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|