من كتاب المناسك حج اور عمرہ کے بیان میں 77. باب في السَّعْيِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ: صفا و مروہ کے درمیان سعی کا بیان
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا و مروہ کے درمیان سعی کی اور ہم اہل مکہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کر رہے تھے، مبادا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی پتھر یا تیر آ کر نہ لگ جائے۔
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1964]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1791]، [ابن حبان 3843]، [الحميدي 738] وضاحت:
(تشریح حدیث 1959) اس حدیث سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جاں نثاری و محبت معلوم ہوئی، نیز یہ کہ امراء اور سلاطین کے لئے پہرے داری جائز ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
|