سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے لکڑ بھگے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ صید ہے، یعنی شکار کیا جا سکتا ہے۔ اور اگر محرم اسے شکار کرے تو مینڈھا کفارہ میں دینا ہو گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1984]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3801]، [ترمذي 851]، [نسائي 2836]، [ابن ماجه 3085، 3236]، [أبويعلی 2127]، [الموارد 979]