من كتاب المناسك حج اور عمرہ کے بیان میں 8. باب أَيُّ الْحَجِّ أَفْضَلُ: حج میں کون سا عمل افضل ہے؟
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: حج کون سا افضل ہے؟ (یعنی حج میں کون سا عمل سب سے اچھا ہے)، فرمایا: ” «عج» اور «ثج» “ «عج» سے مراد تلبیہ اور «ثج» سے مراد قربانی ہے۔
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات غير أن الترمذي قال: ((لم يسمع محمد بن المنكدر من عبد الرحمن بن يربوع))، [مكتبه الشامله نمبر: 1838]»
اس روایت کی یہ سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 827]، [ابن ماجه 2924]، [ابن خزيمه 2631]، [أبويعلی 117]، [الحاكم 450/1]، [بيهقي 42/5] وضاحت:
(تشریح حدیث 1834) یعنی حج کے اعمال میں بآوازِ بلند کثرت سے تلبیہ پکارنا اور قربانی کرنا افضل ہے، اس لئے ان دونوں کاموں کو پوری رغبت، خلوص اور انتہائی توجہ سے کرنا چاہیے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أن الترمذي قال: ((لم يسمع محمد بن المنكدر من عبد الرحمن بن يربوع))
|