من كتاب المناسك حج اور عمرہ کے بیان میں 25. باب في اسْتِلاَمِ الْحَجَرِ: حجر اسود کے چھونے یا بوسہ دینے کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں رکن (حجر اسود اور رکن یمانی) کو بوسہ دیتے اور چھوتے دیکھا ہے، شدت و نرمی کے حالات میں کبھی نہیں چھوڑا، عبید اللہ نے کہا: میں نے نافع سے پوچھا: کیا سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ان دونوں رکنوں کے درمیان چلتے تھے؟ نافع نے کہا: وہ چلتے تھے تاکہ اس کے استلام میں سہولت ہو۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1880]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1606]، [مسلم 1268]، [نسائي 2952]، [أبويعلی 5473]، [ابن حبان 3827]، [الحميدي 666] وضاحت:
(تشریح حدیث 1875) طواف میں حجرِ اسود کا بوسہ لینا یا چھونا سنّت ہے اور رکنِ یمانی کا صرف چھونا سنّت ہے بوسہ دینا نہیں، اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سنّتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اتنے شیدائی تھے کہ سنّت سے سرمو انحراف نہ کرتے تھے، جیسا کہ حدیث میں مذکورہ ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|