من كتاب المناسك حج اور عمرہ کے بیان میں 87. باب كَرَاهِيَةِ الْبُنْيَانِ بِمِنًى: منیٰ میں عمارت بنانے کی کراہت کا بیان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ کے لئے منیٰ میں کوئی سایہ دار چیز تعمیر کر دیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، منیٰ میں جو پہلے پہنچ جائے وہی اس کی جگہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1980]»
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2019]، [ترمذي 881]، [ابن ماجه 3006]، [أبويعلی 4519] وضاحت:
(تشریح حدیث 1975) یعنی میدانِ منیٰ حاجیوں کے لئے وقف ہے، وہ کسی خاص فرد کی ملکیت نہیں، جو شخص پہلے پہنچے اور کسی جگہ اتر جائے تو دوسرا وہاں سے اسے اٹھا نہیں سکتا، مکان بنانے میں ایک جگہ پر اپنا قبضہ اور حق کر لینا ہے کہ دوسرا وہاں نہیں اتر سکتا، اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی اجازت نہیں دی۔ (وحیدی)۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
|