من كتاب المناسك حج اور عمرہ کے بیان میں 52. باب الرُّخْصَةِ في النَّفْرِ مِنْ جَمْعٍ بِلَيْلٍ: مزدلفہ سے رات میں روانگی کی اجازت کا بیان
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مزدلفہ سے رات میں روانگی کا حکم دیا تھا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1927]»
اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [صحيح مسلم 1294]، [نسائي 3035]، [أحمد 327/6، 427] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ (ام المومنین) سیدہ سودة بنت زمعۃ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے مزدلفہ سے روانہ ہو جائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی، قاسم نے کہا: وہ بھاری بھر کم خاتون تھیں چنانچہ وہ روانہ ہو گئیں اور ہم سب مزدلفہ میں رکے رہے اور (صبح کو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہی روانہ ہوئے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اگر میں بھی سیدہ سوده رضی اللہ عنہا کی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لیتی تو مجھ کو تمام خوشی کی چیزوں میں یہ ہی زیادہ پسند ہوتا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1928]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1680]، [مسلم 1290]، [أبويعلی 4808]، [ابن حبان 3861] وضاحت:
(تشریح احادیث 1922 سے 1924) عورتوں اور بچوں کو مزدلفہ میں تھوڑی دیر ٹھہر کر (منیٰ) چلے جانے کی اجازت ہے، ان کے سوا دوسرے سب لوگوں کو رات میں مزدلفہ میں رہنا چاہیے۔ شعبی، نخعی اور علقمہ رحمہم اللہ نے کہا: جو کوئی رات کو مزدلفہ میں نہ رہے اس کا حج فوت ہوا، اور عطاء و زہری رحمہما اللہ کہتے ہیں کہ اس پر دم لازم آجاتا ہے، اور آدھی رات سے پہلے وہاں سے لوٹنا درست نہیں (وحیدی)۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|