من كتاب المناسك حج اور عمرہ کے بیان میں 83. باب مَا يَصْنَعُ الْمُحْرِمُ إِذَا اشْتَكَى عَيْنَيْهِ: محرم کی آنکھ آ جائے تو کیا کرے؟
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب محرم کی آنکھ میں تکلیف ہو تو وہ اس پر ایلوے کا لیپ لگا لے۔“
تخریج الحدیث: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1972]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1204]، [أبوداؤد 1839]، [ترمذي 952]، [نسائي 2710]، [الحميدي 34]۔ امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: علماء کا اسی پرعمل ہے کہ محرم حالتِ احرام میں آنکھ پر دوا لگا سکتا ہے بشرطیکہ اس میں خوشبو نہ ہو۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
|