عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ تبوک میں دیکھا کہ آپ نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الطہارة 3 (42 تعلیقاً)، (تحفة الأشراف: 10403)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/23) (حسن) (سند میں ”رشدین بن سعد“ ضعیف ہیں، لیکن سابقہ شاید کی بناء پر یہ حدیث قوی ہے)»
It was narrated that 'Umar said:
"I saw the Messenger of Allah during the campaign of Tabuk performing ablution, washing each part once."
USC-MSA web (English) Reference: 0
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف قال البوصيري: ”ھو إسناد ضعيف لضعف رشدين بن سعد“ وھو ضعيف وتابعه ابن لھيعة عند أحمد (1/ 23 ح 149) وسنده ضعيف لأنه لم يعلم تحديث ابن لھيعة به قبل اختلاطه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 392
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث412
اردو حاشہ: ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ شیخ البانی ؒ نے حسن اور الموسوعة الحديثية کے محققین نے صحیح لغیرہ قرار دیا ہے نیز انھوں نے کہا ہے کہ اس مسئلہ کی بابت صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے ایک دفعہ وضو کیا تو وضو کے اعضاء کو ایک ایک مرتبہ دھویا۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعه الحديثية مسند أحمد: 293/1، حديث: 151، 149)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 412