كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان |
مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان طویل دامن جو زمین پر لگے اس کا بیان
ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے انہیں کہا: میں اپنے کپڑے کا دامن لمبا رکھتی ہوں، جبکہ میں ناپاک جگہ سے گزرتی ہوں، انہوں نے بتایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس (ناپاک جگہ) کے بعد ہے وہ اسے پاک کر دے گی۔ “ مالک، احمد، ترمذی، ابوداؤد، دارمی۔ امام ابوداؤد اور امام دارمی نے بتایا کہ وہ عورت ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف کی ام ولد تھیں۔ حسن۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه مالک (1/ 24 ح 44) و أحمد (6 / 290 ح 27021) والترمذي (143) و أبو داود (383) والدارمي (1/ 191 ح 748) [وابن ماجه (531) و صححه ابن الجارود (142) و للحديث شواھد.]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.