كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان |
مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان شرم گاہ بھی اس کے گوشت کا ایک ٹکڑا ہے
طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، آدمی کے وضو کر لینے کے بعد اپنی شرم گاہ کو ہاتھ لگانے کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (شرم گاہ) بھی اس کے گوشت کا ایک ٹکڑا ہے۔ “ الشیخ الامام محی السنہ ؒ نے فرمایا: یہ منسوخ ہے، کیونکہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ طلق رضی اللہ عنہ کی آمد کے بعد مسلمان ہوئے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد (182) و الترمذی (85) و النسائی (1 / 101 ح 165) و ابن ماجہ (483)۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه أبو داود (182) والترمذي (85) والنسائي (1/ 101 ح 165) و ابن ماجه (483) ٭ کلام محيي السنة في مصابيح السنة (221)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.