كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان |
مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان غسل میں غفلت کرنے پر وعید
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے بال برابر جائے جنابت چھوڑ دی اور اسے نہ دھویا تو اسے جہنم میں اس اس طرح کی سزا دی جائے گی۔ “ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اسی لیے اپنا سر منڈا لیا، میں نے اسی لیے اپنا سر منڈا لیا، میں نے اسی لیے اپنا سر منڈا لیا یہ جملہ آپ نے تین مرتبہ فرمایا۔ ابوداؤد، احمد، دارمی۔ اسنادہ حسن۔ البتہ ان دونوں (احمد اور دارمی) نے میں نے اسی لیے اپنا سر منڈا لیا“ کا تکرار ذکر نہیں کیا۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أبو داود (249) و أحمد (1/ 94 ح 727، 1/ 101 ح 1121) والدارمي (1/ 192 ح 757) [و ابن ماجه (599)] ٭ حماد بن سلمة سمع من عطاء بن السائب قبل اختلاطه عند الجمھور.و صححه الحافظ ابن حجر في التلخيص الحبير (1/ 142) و ذکر کلامًا.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.