كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان |
مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان تین بڑے گناہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے حائضہ سے جماع کیا یا عورت سے لواطت کی یا وہ کسی کاہن کے پاس گیا تو اس نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل کی گئی شریعت کا انکار کر دیا۔ “ ترمذی، ابن ماجہ، دارمی۔ حسن۔ اور ابن ماجہ اور دارمی کی روایت میں ہے: ”اگر اس نے اس (کاہن کی) بات کو سچا جانا تو بلاشبہ اس نے کفر کیا۔ “ امام ترمذی نے فرمایا: ہم یہ حدیث صرف حکیم الاثرم عن ابی تمیمہ عن ابی ہریرہ کی سند سے جانتے ہیں۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه الترمذي (135) و ابن ماجه (639) والدارمي (260/1 ح 1141) [و أعلّ بما لا يقدح]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.