كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان |
مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان غسل جنابت کے احکام و مسائل
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس آدمی کے متعلق مسئلہ دریافت کیا گیا جو (اپنے جسم یا کپڑوں پر) نمی پاتا ہے لیکن اسے احتلام یاد نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ غسل کرے گا۔ “ اور پھر اس شخص کے متعلق مسئلہ دریافت کیا گیا جو سمجھتا ہے کہ اسے احتلام ہوا ہے لیکن وہ کوئی نمی نہیں پاتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر غسل لازم نہیں۔ “ ام سلیم رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: کیا آپ عورت پر بھی یہ غسل واجب سمجھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، کیونکہ عورتیں بھی (تخلیق و طبع میں) مردوں کی طرح ہیں۔ “ ترمذی، ابوداؤد، دارمی اور ابن ماجہ نے ((لا غسل علیہ)) تک روایت کیا ہے۔ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه الترمذي (113 و أعله) و أبو داود (236) والدارمي (195/1، 196 ح 771) و ابن ماجه (612) ٭ عبد الله العمري ضعيف عن غير نافع ولبعض الحديث شواھد عند مسلم (314) وغيره.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.