كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان |
مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان جہاں سے جانور پانی پیتے ہوں وہاں وضو کرنا
یحیی بن عبدالرحمٰن بیان کرتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ کچھ سواروں کے ساتھ، جن میں عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بھی تھے روانہ ہوئے حتیٰ کہ وہ ایک حوض پر پہنچے، تو عمرو رضی اللہ عنہ نےفرمایا: حوض کے مالک! کیا تیرے حوض پر درندے بھی پانی پیتے آتے ہیں؟ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حوض کے مالک! ہمیں نہ بتانا، کیونکہ درندوں کے بعد ہم پینے آ جاتے ہیں، اور ہمارے بعد وہ آ جاتے ہیں۔ ضعیف۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه مالک (1/ 23، 24 ح 42) ٭ في سماع يحيي بن عبد الرحمٰن بن حاطب من عمر رضي الله عنه نظر.» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.