كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان |
مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان امور فطرت کا بیان
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دس خصلتیں فطرت سے ہیں: موچھیں کترنا، داڑھی بڑھانا، مسواک کرنا، ناک میں پانی چڑھانا، ناخن کترنا، انگلیوں کے جوڑ دھونا، بغلوں کے بال اکھیڑنا، زیر ناف بال مونڈنا اور استنجا کرنا، راوی بیان کرتے ہیں، دسویں خصلت میں بھول گیا ہوں، ممکن ہے وہ کلی کرنا ہو۔ ایک روایت میں داڑھی بڑھانے کے بجائے ختنوں کا ذکر ہے۔ میں نے یہ روایت صحیحین میں پائی ہے نہ کتاب الحمیدی میں، لیکن صاحب ”الجامع“ اور اسی طرح الخطابی نے ”معالم السنن“ میں اسے ذکر کیا ہے۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (56/ 261)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.