كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان |
مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان وضو «لكل صلوٰة» کا حکم منسوخ
محمد بن یحی ٰ بن حبان ؒ بیان کرتے ہیں، میں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر سے کہا: تم نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو ہر نماز کے لیے وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ قطع نظر اس کے کہ وہ پہلے ہی باوضو تھے یا بے وضو نیز انہوں نے یہ مسئلہ کہاں سے لیا ہے؟ انہوں نے کہا: اسماء بنت زید بن خطاب نے انہیں حدیث بیان کی کہ عبداللہ بن حنظلہ بن ابی عامر الغسیل نے انہیں حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو ہونے یا وضو نہ ہونے ہر دو صورتوں میں ہر نماز کے لیے وضو کرنے کا حکم دیا گیا، چنانچہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر یہ گراں گزرا تو آپ کو ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیا گیا اور وضو کا حکم ختم کر دیا گیا البتہ وضو نہ ہونے کی صورت میں وضو کرنے کا حکم باقی رہا، راوی بیان کرتے ہیں، عبداللہ رضی اللہ عنہ سمجھتے تھے کہ انہیں ہر نماز کے لیے نیا وضو کرنے کی استطاعت حاصل ہے لہذا وہ مرتے دم تک اس پر عمل پیرا رہے۔ اسنادہ حسن، رواہ احمد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أحمد (5/ 225 ح 22306) [و أبود اود (48) و صححه ابن خزيمة (15) و الحاکم علٰي شرط مسلم (1/ 156) ووافقه الذهبي.]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.