كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان |
مشكوة المصابيح
كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کا بیان وضو میں کلی کرنے، ناک میں پانی دینے اور ناک جھاڑنے کا طریقہ
عبد خیر ؒ بیان کرتے ہیں، جب علی رضی اللہ عنہ نے وضو کیا تو ہم بیٹھے انہیں دیکھ رہے تھے، چنانچہ انہوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں ڈالا (اور اس سے پانی لے کر) اپنے منہ اور ناک میں ڈالا پھر بائیں ہاتھ سے ناک صاف کی، آپ نے تین مرتبہ ایسے ہی کیا، پھر فرمایا: جسے پسند ہو کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو دیکھے تو یہ آپ کا وضو ہے۔ صحیح، رواہ الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده صحيح، رواه الدارمي (1/ 178 ح 707) [والنسائي 1/ 67 ح 91]» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.