كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 70. بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الْكَلَامِ بری بات چیت کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی کو کافر کہا تو دونوں میں سے ایک کافر ہو گیا۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6104، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 60، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 249، 250، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4687، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2637، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20963، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5933، والحميدي فى «مسنده» برقم: 715، والبزار فى «مسنده» برقم: 5604، 5605، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 1»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو سنے کسی کو یہ کہتے ہوئے کہ لوگ تباہ ہو گئے، تو وہ سب سے زیادہ تباہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2623، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5762، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4983، وأحمد فى «مسنده» برقم: 10006، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 2»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی تم میں سے زمانے کو برا نہ کہے، کیونکہ اللہ خود زمانہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4826، 6181، 6182، 6183، 7491، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2246، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2479، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5713، 5714، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1531، 3711، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 11422، 11423، 11580، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4974، 5274، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2742، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6586، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9105، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1127، 1130، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 3»
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے سامنے ایک سور (خنزیر) آیا راہ میں، آپ علیہ السلام نے فرمایا: چلا جا سلامتی سے۔ لوگوں نے کہا: آپ سور (خنزیر) سے اس طرح فرماتے ہیں؟ (یعنی اس کو دھتکارتے نہیں؟ سخت سست نہیں کہتے؟ جیسا کہ لوگوں کی عادت ہے)۔ آپ علیہ السلام نے فرمایا: میں ڈرتا ہوں کہ کہیں میری زبان کو بُری بات چیت کی عادت نہ ہو جائے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 4»
|