كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 63. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَتْلِ الْحَيَّاتِ وَمَا يُقَالُ فِي ذَلِكَ سانپوں کے مارنے کا بیان اور سانپوں کا حال
حضرت ابو لبابہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ان سانپوں کے مارنے سے جو گھر میں ہیں۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3297، 3310، 3312، 4016، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2233، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5638، 5639، 5642، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5252، 5253، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1483، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3535، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15631، والحميدي فى «مسنده» برقم: 632، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19616، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 31»
حضرت سائبہ جو مولاۃ ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی، ان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ان سانپوں کے مارنے سے جو گھر میں ہوتے ہیں، مگر ذی الطفیتین اور ابتر کو کہ وہ آنکھ کو اندھا کر دیتے ہیں اور حمل گرا دیتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3308، 3309، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2232، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5631، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2834، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3800، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3231، 3534، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24723، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8392، 8400، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 20254، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 32»
حضرت ابوسائب جو مولیٰ تھے ہشام بن زہرہ کے، ان سے روایت ہے (کہتے ہیں کہ) میں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، وہ نماز پڑھ رہے تھے، میں بیٹھ گیا، نماز سے فارغ ہونے کا انتظار کر رہا تھا، اتنے میں میں نے ان کے تخت کے تلے سرسراہٹ سنی، دیکھا تو سانپ ہے، میں اس کے مارنے کو اٹھا۔ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے اشارہ کیا بیٹھ جا (اس سے معلوم ہوا کہ نماز میں اشارہ کرنا درست ہے)، جب نماز سے فارغ ہوئے تو ایک کوٹھڑی کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اس کوٹھڑی کو دیکھتے ہو؟ میں نے کہا: ہاں! سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کوٹھڑی میں ایک نوجوان رہتا تھا جس نے نئی شادی کی تھی، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگِ خندق میں گیا، پھر وہ یکایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے اجازت دیجیے (میں گھر سے ہوکر آتا ہوں)، میں نے نئی شادی کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی اور فرمایا: ”ہتھیار لے کر جا کہ مجھے بنی قریظہ کا خوف ہے۔“ (بنی قریظہ وہ یہودی تھے جو جنگِ خندق میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے باہر ہو گئے، ہتھیار اور جنگ کا قصد رکھتے تھے)۔ وہ نوجوان ہتھیار لے کر گیا، جب گھر پہنچا تو بیوی کو دیکھا دروازہ پر کھڑی ہے، اس نوجوان نے غیرت سے برچھا اس کے مارنے کو اٹھایا، وہ بولی: جلدی مت کر، اپنے گھر میں جا کر دیکھ کہ اس میں کیا ہے۔ وہ گھر میں گیا، دیکھا تو ایک سانپ کنڈلی مارے ہوئے اس کے بچھو نے پر بیٹھا ہوا ہے، وہ نوجوان سانپ کو برچھی سے چھید کر نکلا اور برچھی کو گھر میں کھڑا کر دیا، وہ سانپ اس برچھی کی نوک میں پیچ کھاتا رہا اور نوجوان اسی وقت مر گیا، معلوم نہیں سانپ پہلے مرا یا وہ نوجوان پہلے مرا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ قصہ بیان کیا گیا تو آپ نے فرمایا(1): ”مدینہ میں جن مسلمان ہو گئے ہیں(2)، تو جب تم کسی سانپ کو دیکھو تو تین روز تک اس کو آگاہ کیا کرو(3)، اگر بعد اس کے بھی نکلے تو اس کو مار ڈالو، کیونکہ وہ شیطان ہے(4)۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2236، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5637، 5641، 6157، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 8871، 10739، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5256، 5257، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1484، 1484 م، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11389، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 33»
|