كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 19. بَابُ مَا جَاءَ فِي إِسْبَالِ الْمَرْأَةِ ثَوْبَهَا عورت اپنا کپڑا لٹکا دے تو کیا حکم ہے؟
اُم المؤمنین سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ازار لٹکانے کا ذکر کیا تو میں نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! عورت کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بالشت ازار نیچے رکھے۔“ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اتنی تو کھل جائے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک ہاتھ نیچے رکھے، اس سے زیادہ نہیں۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4117، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5451، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5340، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3580، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27067، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2686،، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3303، وانظر الترمذي: 1731، فواد عبدالباقي نمبر: 48 - كِتَابُ اللِّبَاسِ-ح: 13»
|