كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 79. بَابُ مَا جَاءَ فِي التُّقَى اللہ سے ڈرنے کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سنا، اور آپ ایک باغ میں تھے، اور میرے اور ان کے درمیان ایک دیوار حائل تھی۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: واہ واہ اے خطاب کے بیٹے! ڈر اللہ سے نہیں تو اللہ عذاب کرے گا تجھ کو۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابو داود فى الذهد: 55/75، ابن ابي سعد الطبقات الكبري: 292/3، وابن عساكر فى «تاريخ دمشق» برقم: 240/47، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 24»
حضرت قاسم بن محمد کہتے تھے کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ باتوں پر فریفتہ نہیں ہوتے تھے۔ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ اس سے عمل مراد لے رہے ہیں کہ بلاشبہ آدمی کے تو صرف اور صرف عمل ہی کو دیکھا جاتا ہے۔ اس کی بات پر نظر نہیں کی جاتی۔
تخریج الحدیث: «مقطوع حسن، وأخرجه البيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 5046، عبدالله بن وهب فى «الجامع» : 406، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 25»
|