كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 73. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغِيبَةِ غیبت کا بیان
مطلب بن عبداللہ بن حنطب مخزومی سے روایت ہے کہ ایک شخص نے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے: غیبت کس کو کہتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی کا حال ایسا بیان کرے جو اگر وہ سنے تو اس کو برا معلوم ہو۔“ وہ بولا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگرچہ سچ ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر جھوٹ ہو تو وہ بہتان ہے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2589، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4874، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1934، والنسائی فى «الكبريٰ» برقم: 11518، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7146، والدارمي فى «سننه» برقم: 2714، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 10»
|