كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 27. بَابُ مَا جَاءَ فِي مِعَى الْكَافِرِ کافر کی آنتوں کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان ایک آنت میں کھاتا ہے، اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5396، 5397، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2062، 2063، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 161، 162، 5235، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 6741، 6866، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1819، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2086، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3256، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7613، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 9»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک کافر (جہجاہ بن سعید غفاری) آیا مہمان ہو کر، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بکری کے دودھ دوہنے کا حکم کیا، وہ سب پی گیا، پھر دوسری بکری کو دوہا گیا، وہ بھی پی گیا، پھر تیسری بکری کا بھی پی گیا، یہاں تک کہ سات بکریوں کا دودھ پی گیا، پھر دوسرے دن صبح کو وہ شخص مسلمان ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کا دودھ اس کے پینے کو دیا، وہ پی گیا، پھر دوسری بار پینے کو دیا، وہ پی نہ سکا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمن ایک آنت میں پیتا ہے، اور کافر سات آنتوں میں پیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2063، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 161، 162، 5235، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6741، 6893، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1819، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2086، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3256، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8866، والبزار فى «مسنده» برقم: 9738، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19558، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 25036، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2009، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 10»
|