موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْجَامِعِ
کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں
70. بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الْكَلَامِ
بری بات چیت کا بیان
حدیث نمبر: 1808
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ،" أَنّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ لَقِيَ خِنْزِيرًا بِالطَّرِيقِ، فَقَالَ لَهُ: انْفُذْ بِسَلَامٍ، فَقِيلَ لَهُ: تَقُولُ هَذَا لِخِنْزِيرٍ، فَقَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ: إِنِّي أَخَافُ أَنْ أُعَوِّدَ لِسَانِي الْمَنْطِقَ بِالسُّوءِ"
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے سامنے ایک سور (خنزیر) آیا راہ میں، آپ علیہ السلام نے فرمایا: چلا جا سلامتی سے۔ لوگوں نے کہا: آپ سور (خنزیر) سے اس طرح فرماتے ہیں؟ (یعنی اس کو دھتکارتے نہیں؟ سخت سست نہیں کہتے؟ جیسا کہ لوگوں کی عادت ہے)۔ آپ علیہ السلام نے فرمایا: میں ڈرتا ہوں کہ کہیں میری زبان کو بُری بات چیت کی عادت نہ ہو جائے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 56 - كِتَابُ الْكَلَامِ-ح: 4»