كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 39. بَابُ تَعَالُجِ الْمَرِيضِ بیمار کے علاج کا بیان
سیدنا زید بن اسلم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں زخم لگا، اور خون وہاں آکر بھر گیا، تو اس شخص نے دو شخصوں کو بلایا بنی انمار میں سے، ان دونوں نے آکر دیکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”تم دونوں میں سے کون طب زیادہ جانتا ہے؟“ وہ بولے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! طب میں بھی کچھ فائدہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوا بھی اسی نے اتاری ہے جس نے بیماری اتاری ہے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع ضعيف، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 23886، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 12»
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ سعد بن زرارہ نے داغ لیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں، خناق کی بیماری میں تو مر گئے۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2050، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3492، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7590، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17511، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19515، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5584، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 13»
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے داغ لیا لقوہ میں اور منتر کیا بچھو کا۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19556، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19516، 19774، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 23598، 24075، 24087، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7162، 7163، 7164، 7165، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 14»
|