كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 59. بَابُ مَا يُنَّقَى مِنَ الشُّؤْمِ جس کی نحوست سے بچنا چاہیے
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر نحوست ہوتی تو تین چیزوں میں ہوتی، ایک گھوڑے میں، دوسرے عورت میں، تیسرے گھر میں۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2859، 5095، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2226، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1994، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23224، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 21»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نحوست تین چیزوں میں ہوتی ہے، ایک گھر، دوسرے عورت، تیسرے گھوڑا۔“ (اور تفصیل اس کی کتاب «دليل الطالب على ارحج المطالب» میں لکھی ہے)۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2099، 2858، 5093، 5094، 5753، 5772، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2225، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3598، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4394، 4395، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3922، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2824، 2824 م، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 86، 1995، 3540، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10849، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4544، 4927، والحميدي فى «مسنده» برقم: 633، 722، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 22»
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ ایک عورت آئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس، بولی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ایک گھر تھا جس میں ہم جاکر رہے ہیں، ہماری گنتی بھی زیادہ تھی، اور مال بھی تھا، پھر گنتی بھی کم ہوگئی (یعنی لوگ مر گئے) اور مال میں بھی نقصان ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھوڑ دے تو اس (گھر) کو (جبکہ تو اس کو) بُرا (جانتی ہے)۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3924، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16618، بخاري فى «الادب المفرد» برقم: 918، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 23»
|