كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 32. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَكْلِ اللَّحْمِ گوشت کھانے کا بیان
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: بچو تم گوشت سے (یعنی بہت گوشت کھانے سے، اور اس کی عادت کرنے سے) کیونکہ گوشت کی طلب ہو جاتی ہے جیسے شراب پینے سے اس کی طلب ہو جاتی ہے (پھر چھوڑنا دشوار ہوتا ہے)۔
تخریج الحدیث: «موقوف حسن لغيره، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24520، ابوداؤد فى الزهد: 47/68، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 36»
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے ساتھ ایک بوجھ تھا گوشت کا۔ سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! ہم کو خواہش ہوئی گوشت کھانے کی تو ایک درہم کا گوشت خریدا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم میں سے کوئی یہ نہیں چاہتا کہ اپنے پیٹ کو مارے اور ہمسائے کو کھلائے، یا چچا کے بیٹے کو کھلائے، کہاں بھلا دیا تم نے اس آیت کو: «﴿أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِكُمْ فِي حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا وَاسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا﴾» یعنی: ”اڑا لیے تم نے اپنے مزے دنیا کی زندگی میں، اور خوب فائدے اٹھائے، تو آج کے دن چکھو ذلت کا عذاب۔“ آخر آیت تک۔
تخریج الحدیث: «موقوف حسن لغيره، وأخرجه البيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 5672، 5673، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 3719، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24514، 35612، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 36ق»
|