كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 22. بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حلیہ شریف کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ لمبے تھے بہت، نہ ٹھگنے تھے، نہ سفید تھے چونے کی طرح، نہ بہت گندمی، اور بال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت گھونگریالے بھی نہ تھے، اور بہت سیدھے بھی نہ تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سن (یعنی عمر) چالیس برس کا ہوا تو اللہ جل جلالہُ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت عطاء فرمائی، پھر بعد نبوت کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکّہ میں دس برس رہے، اور مدینہ میں دس برس رہے، اور ساٹھ برس کی عمر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہ ہوں گے۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3547، 3548، 5900، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2347، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6387، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9259، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3623، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13553، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6786، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1953، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 383، 384، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7819، والطبراني فى «الصغير» برقم: 328، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 1»
|