كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 38. بَابُ التَّعَوُّذِ وَالرُّقْيَةِ مِنَ الْمَرَضِ بیماری میں تعویذ منتر کرنے کا بیان
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، ان کے ایسا درد ہوتا تھا جس سے قریب ہلاکت کے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”داہنا ہاتھ اپنے درد کے مقام پر سات بار پھیر اور کہہ «أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ وَقُدْرَتِهِ، مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ»، سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے یہی کہا، اللہ نے میرا درد دور کر دیا، پھر میں ہمیشہ اپنے گھر والوں کو اور دوسرے لوگوں کو اس کا حکم دیا کرتا۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2202، ومالك فى «الموطأ» برقم:، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2964، 2965، 2967، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1275، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 7504، 7677، 10771، 10772، 10773، 10837، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3891، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2080، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3522، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16376، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8340، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 9»
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہوتے تو «﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾» اور «﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾» اور «﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾» پڑھ کر اپنے اوپر پھونکتے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت بیمار ہوئے تو میں ان سورتوں کو پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا داہنا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمِ مبارک پر پھیرتی برکت کے واسطے۔
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4439، 5016، 5735، 5751، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2192، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2963، 6590، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 7049، 7488، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3902، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3528، 3529، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25235، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19785، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24030، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 10»
حضرت عمرہ بنت عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، وہ بیمار تھیں اور ایک یہودی عورت ان پر پڑھ کر پھونک رہی تھی۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: کلام اللہ پڑھ کر پھونک (توریت یا قرآن)۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19602، 19603، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 5759، والبزار فى «مسنده» برقم:، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24047، 30118، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5098، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 11»
|