كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 62. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَشْرِقِ پورب کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ دیکھا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اشارہ کر تے تھے پورب کی طرف اور فرماتے تھے: ”فتنہ اسی طرف سے ہے، فتنہ اسی طرف سے ہے، جہاں سے شیطان کی چوٹی نکلتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1037، 3104، 3279، 3511، 5296، 7092، 7093، 7094، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2905، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6648، 6649، 7301، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2268، 3953، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5109، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 21016، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 33107، والطبراني فى «الصغير» برقم: 864، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 29»
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عر اق کو جا نا چاہا تو کعب احبار نے کہا: آپ وہاں نہ جایئے اے امیر المؤمنین! کیونکہ اس ملک میں جادو کے دس حصّوں میں سے نو حصّے ہیں، اور جتنے شریر اور خبیث جن ہیں وہاں موجود ہیں، اور وہاں ایک بیماری ہے جو لا علاج ہے۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه أبو نعيم فى «حلية الاولياء» برقم: 5642، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 30»
|