كِتَابُ الْجَامِعِ کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں 24. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّنَّةِ فِي الْفِطْرَةِ مومنوں کے طریقے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ پانچ چیزیں پیدائشی سنّت ہیں، ایک ناخن کاٹنا، دوسرے مونچھیں کتروانا، تیسرے بغل کے بال اکھاڑنا، چوتھے زیرِ ناف کے بال مونڈھنا، پانچویں ختنہ کرنا۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5889، 5891، 6297، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 257، و بخاري فى «الادب المفرد» برقم: 1294، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 9، 10، 11، 5044، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9، 10، 11، 9244، 9245، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4198، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2756، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 292، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 697، 6045، 17635، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7260، والحميدي فى «مسنده» برقم: 965، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20243، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 3»
حضرت سعید مسیّب نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ہی نے سب سے پہلے مہمان کی ضیافت کی، اور سب سے پہلے ختنہ کیا، اور سب سے پہلے مونچھیں کتریں، اور سب سے پہلے سفید بال کو دیکھ کر کہا: ”اے پروردگار! یہ کیا ہے؟“ اللہ جل جلالہُ نے فرمایا: ”یہ عزت اور وقار ہے۔“ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا: ”تو اے پروردگار! زیادہ عزت دے مجھ کو۔“
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20245، والبيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 5640، 5642، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 26997، و بخاري فى «الادب المفرد» برقم: 1250، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 4»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ مونچھوں کو اتنا کترنا چاہیے کہ ہونٹ کے کنارے کھل جائیں، یہ نہیں کہ بالکل کتر ڈالے۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 4»
|